اسحاق ڈار

ڈالر کی قیمت جلد نیچے آئے گی، ریٹ فکس نہیں کرسکتے۔ وزیر خزانہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت جلد نیچے آئے گی، ریٹ فکس نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی استحکام نہ ہوا تو اس کے نتائج بہت اچھے نہیں ہوں گے، سب سے پہلے ریاست ترجیح ہونی چاہیے۔ ملکی ڈیفالٹ کے حوالے سے بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔ توقع تھی کہ ڈالر 200 روپے پر آئے گا، ڈالر کا ریٹ فکس نہیں کرسکتے۔ اس وقت ڈالر کی قیمت 222 اور 224 کے درمیان ہے، اس وقت بہت زیادہ مسائل ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ڈیفالٹ کے حوالے سے بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، آج تک پاکستان نے ڈیفالٹ کیا ہے نہ آئندہ ہوگا۔ اس سے بھی زیادہ مشکل وقت ملک پر آئے ہیں، ماضی میں معاشی پابندیاں کا بھی سامنا کرچکے ہیں، جو ڈیفالٹ کرنے کے بارے میں بیان دیتے ہیں، ان کو سوچنا چاہیے کہ وہ ملکی مفاد کی کتنی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں لانگ مارچ اور دھرنے کی سیاست چل رہی ہے، اللہ کرے سب کو ہدایت آئے۔ اس وقت افراتفری کی سیاست نہ کریں، اور سب سے پہلے ریاست ترجیح ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے