کامران ٹیسوری

تاجر پریشان اور ملک سے باہر منتقل ہو رہے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تاجر پریشان اور ملک سے باہر منتقل ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری کی سہولیات کے لیے وفاقی وزر خزانہ سے کھل کر بات کی ہے۔ ایف بی آر کے نوٹسز کے طریقہ کار سمیت تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے میں حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ وزیر خزانہ سے کہہ دیا ہے کہ ایف بی آر 3 سال میں صرف ایک آڈٹ کرے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری اپنی سیاسی سرگرمیوں کو الگ لیکن معاشی پالیسیاں ایک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر و صنعت کاروں کے ایک وفد کے وزیر خزانہ کے ساتھ طویل مذاکرات کا اہتمام کروں گا، کیوںکہ میں چاہتا ہوں کہ مسائل حل ہوں اور صنعت و تجارت کا پہیہ چل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے