مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے عملی قدم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے عملی قدم اٹھا لیا گیا،  ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسپیکر کو درخواست دی کہ قاعدہ 170 دو کے تحت پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد ایوان میں پیش کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے دستخطوں سے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام قرارداد جمع کروائی گئی، پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد قومی اسمبلی رولز 2007 کی شق 170 دو کے تحت جمع کروائی گئی ہے۔ رول 170 دو کے تحت قرارداد قومی اسمبلی منظور کرلے تو آرڈیننس منسوخ ہوجاتا ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پریونشن آف الیکڑانک کرائمز (ترمیمی) آرڈیننس 2022 کو نامنظور کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ہدایت پر قرارداد جمع کروائی گئی ہے، صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کو ملاقات میں شہباز شریف نے پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد لانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ قرارداد ایوان میں رائے شماری کے لئے پیش کی جائے گی، منظوری کے بعد پیکا ترمیمی آرڈیننس منسوخ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے