رانا ثناءاللہ

چیف جسٹس ساس کی بجائے قوم کی آواز سنیں۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو ساس کی بجائے قوم کی آواز سننی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس ساس کی بجائے قوم کے مطالبے کو سنتے ہوئے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرائیں۔ ساس صاحبہ کی آڈیو کل سے چل رہی ہے جس میں وہ کچھ اور کہہ رہی ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنی ساس صاحبہ کی نہیں بلکہ قوم کی آواز سنیں، چیف جسٹس قوم کے مطالبے کو سنتے ہوئے پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے