حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ سے پاکستان کے دورے پر آئے بنگلادیشی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر ہے، حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی کر رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے اور ایف بی آر میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے