مصطفی نواز کھوکھر

بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل بلوچ عسکریت پسندی کا مکرو چہرہ ہے، مصطفیٰ نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ لسانی بنیادوں پر بلوچستان میں پنجابیوں کا قتل بلوچ عسکریت پسندی کا مکرو چہرہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلوچ عسکریت پسندی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ذہنی پستی کا یہ عالم ہے یہ حجام اور مزدوروں کو بھی دشمن سمجھتی ہیں۔

مصطفیٰ نواز کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بلوچ دہشتگردوں نے پنجابی اساتذہ جن میں خاتون بھی شامل تھیں ان کو نشانہ بنایا تھا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلی، ظلم اور کھلی دہشگردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے