نیر بخاری

پیپلزپارٹی کو ملک کی حفاظت دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ملک کی حفاظت دل وجان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے وطن کی سیاسی وارث پیپلز پارٹی کو پاکستان کی حفاظت اور عزت دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ سہاروں اور بیساکھیوں پر کھڑا کیا گیا چیئرمین تحریک انصاف کا قصہ پارینہ ہوچکا۔

نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نزع کے وقت کی توبہ بھی قبول نہیں ہوتی، غداران وطن پر آئین میں درج سزا کا اطلاق لازم ہے۔ قومی ہیروز کی یادگاروں کی بےحرمتی پر اکسانے والے کی رگوں میں کیا پاکستانی خون نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے دائرے میں جمہوری سیاست ہی محفوظ ملک اور مستحکم ریاست کی ضمانت ہے۔ حکمرانی کا حق اور حکومتی کارکردگی کی جوابدہی عوامی عدالت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے