حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ان ایکشن

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے  ایکشن میں آگئے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں پرائس ڈیش بورڈ تیار کر لی گئی ہے۔ ڈیش بورڈ پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے متعلقہ محکموں اور اضلاع کی کارکردگی کی آن لائن مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے پرائس کنٹرول کا جائزہ لینے کیلئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب خود پرائس ڈیش بورڈ کو مانیٹر کریں گے۔ذرائع کے مطابق  پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سرگرمیوں کو بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل ہو گی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے باقاعدہ میٹنگ کروں گا، عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرکے اللہ کو بھی راضی کرنا ہے اور مخلوق کو بھی۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج اسلام آباد بھی جائیں گے اور وزیر اعظم آفس میں منعقدہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے