خواجہ سعد رفیق

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک انتظامیہ کو 3 سال کیلئے لیز پر دے دیا۔ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک انتظامیہ کو 3 سال کیلئے لیز پر دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل لینڈ مارکنگ کے خطرے سے باہر نکل آیا، ہوٹل کو لیز پر دینے سے پاکستان کے خزانے میں پیسے آنے لگے ہیں، قیمتی ترین اثاثہ محفوظ کر کے کمائی والی جگہ بنا دی گئی ہے۔ سخت پریشان تھے کیونکہ روز ویلٹ ہوٹل کی لینڈ مارکنگ کا خطرہ تھا، معاہدے کے تحت ہوٹل ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، روز ویلٹ ہوٹل کے بکنے کی کہانیاں ختم ہوگئیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سب سے پہلے اسلام آباد ہوٹل کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، تینوں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے آئی ایف سی سے معاہدہ ہوا ہے۔ روز ویلٹ ہوٹل کی لیز کے معاہدے سے 220 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوگی، ہوٹل کے 1025 کمروں کو لیز پر دیا گیا ہے، دنیا کے بیشتر ایئر پورٹس آؤٹ سورس ہیں، پاکستان میں آؤٹ سورسنگ کا تجربہ کسی کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی عمر 100 سال سے زائد ہوگئی ہے، ہم نے قیمتی ترین قومی اثاثے کو محفوظ کرلیا، ملائیشیا کی عدالت نے قومی ایئر لائن پی آئی اے سے رجوع کیے بغیر کارروائی کی، پی آئی اے کا مؤقف لیا جاتا تو طیارہ روکنے کی ضرورت نہیں پڑتی، لاہور کے رن وے کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے