پیپلزپارٹی

پی پی نے پی ڈی ایم سے تحریری استعفے مولانا فضل الرحمن کو پیش کردئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم سے تحریری استعفے نامے مولانا فضل الرحمن کو پیش کردئے ہیں۔ پی پی کی جانب سے مولانا کی رہائشگاہ پر استعفے بھجوائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ جن کے نتیجے میں پی پی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے مستعفی ہونے کے لئے تحریری طور پر استعفے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کو پیش کردئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے تحریری استعفے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پہنچائے گئے ہیں۔ جن میں قمر زمان کائرہ، سینیٹر شیری رحمان اور راجہ پرویز اشرف کے پی ڈی ایم کے مختلف عہدوں سے استعفے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے