اداکارہ ریشم کی جانب سے 9 مئی کو ملک میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات کی مذمت

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ڈرامہ و فلم کی اداکارہ ریشم نے 9 مئی کو ملک میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات کی مذمت کی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے 9 مئی کے واقعات میں متاثر ہونے والی فوجی تنصیبات و دیگر عمارتوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں، اِن واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سبب ہی آج ہمارا ملک ہے اور ہم ہیں، شہداء کی قربانیوں کے سبب ہی ہمیں یہ ملک ملا ہے، فوج  کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، اِن کی بدولت ہی ہم آج زندہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کور کمانڈر کے گھر کی مسجد کو دیکھ کر میرا دل دُکھ رہا ہے کہ ، جہاں اللّٰہ کا ذکر ہوتا ہے مظاہرین نے اُسے بھی نہ چھوڑا، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، اُن کا ذہن بدلنا چاہیے، ایسے واقعات قابلِ قبول نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیکڑوں مظاہرین کی جانب سے فوجی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس کی پاکستانی عوام کی جانب سے شدید مذمت سامنے آئی ہے۔ ایک سروے کے مطابق 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا  مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے