پاک فوج

سوات، دیر اور چترال میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے سوات، دیر اور چترال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقہ دروش، سوات کے علاقوں بحرین، مدین، مٹہ اور دیر میں رابطہ سڑکیں زیر آب ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے دروش، بحرین، مدین، مٹہ اور دیر میں ہنگامی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر پاک فوج نے کئی رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چترال سے پشاور روڈ بند ہوگئی تھی۔ پاک فوج نے بھاری مشینری کی مدد سے سڑک سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے