حمزہ شہباز

تحریک انصاف اور پرویز الٰہی کا گٹھ جوڑ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  نے  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جو تماشہ قومی اسمبلی میں رچایا گیا وہی پنجاب میں کیا گیا، اگر ملک میں ایسی کیفیت جاری رہی تو معیشت بیٹھ جائے گی۔ حمزہ شہباز نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کو اپنے اقدامات کے نتائج کا بخوبی پتا ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی نے گھنڈاسہ اٹھایا ہوا ہے، پنجاب اسمبلی کو ممبران کیلئے بند کردیا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسی ممبر کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔ یہ کھیل تماشہ بند ہونا چاہیے، قوم دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ  حمزہ  شہباز نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور پرویز الٰہی کا گٹھ جوڑ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے جبکہ پنجاب کے منتخب نمائندوں کا حق ہے کہ وہ اپنا قائد ایوان منتخب کریں۔ منتخب نمائندوں کے حق پر پہلے وفاق میں ڈاکا ڈالا گیا اب پنجاب میں کارروائی کی تیاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے