شہباز شریف

بعد میں کمیشن بنانے اور عذر گھڑنے سے بہتر ہوگا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں یوریا کھاد کی قلت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہے، یوریا کسانوں کو سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کسانوں  سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئےحکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے، حکومت غائب ہے، بعد میں کمیشن بنانے اور  عذر گھڑنے سے بہتر ہوگا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں مزیدکہا کہ کسان کی مدد نہ ہوئی تو زرعی اجناس کی پیداوار کی قلت ہونے کی صورت پورا ملک خمیازہ بھگتے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آٹا، چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہے، یوریا کسانوں کو سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہا۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے