پی ٹی آئی کی سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے سیاست چھوڑنے کا اعلان

ڈیرہ غازی خان (پاک صحافت) ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کی سابق ممبر ِپنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی کی سابق ممبر ِپنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ سیاست سے دستبردار ہو رہیں ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ 2018ء میں خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بنی تھیں۔

واضح رہےکہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں سیاست سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتی ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ سابق ایم پی اے پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کو سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے