گرفتاری

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ لیڈر گرفتار

گجرات (پاک صحافت) پنجاب کے شہر گجرات میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق ملزم کا نام سنارا معلوم ہوا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طریقے سے یونان اور دیگر ممالک بھیجنے کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار گینگ لیڈر سنارا کے 2 بیٹے لیبیا میں ہیں، جو پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ انسانی اسمگلر آفاق بھی سنارا کا ساتھی ہے اور اٹلی میں مقیم ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب یونان میں کشتی ڈوبنے کا سانحہ رونما ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اینٹی ہیومن اسمگلنگ اور ٹریفکنگ ایکٹ 2018ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ ترمیم میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری ناقابلِ ضمانت جرم ہو گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ و ٹریفکنگ میں ملوث افراد کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے