چینی

سستی چینی کے پیچھے شہری رمضان بازاروں میں گھنٹوں خوار

لاہور (پاک صحافت) سستی چینی شہریوں کے لئے درد سر بن گئی، سستی چینی کے حصول کے لئے شہریوں کو کئی گھنٹے رمضان بازاروں میں خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سستی چینی لینے کے لئے روزے کی حالت میں صبح سویرے رمضان بازاروں کا رخ کرتے ہیں جہاں 2 کلو چینی کے لئے کئی کئی گھنٹے لائنوں میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سستی چینی کا حصول اب شہریوں کے لیے اذیت بنتا جا رہا ہے، 65 روپے کلو کے حساب سے دو کلو چینی کا پیکٹ لینے کے لیے شہری صبح سویرے ہی سستے رمضان بازاروں میں پہنچ جاتے ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا میں ایک طرف سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی جا رہی ہے تو دوسری جانب طویل قطاروں میں انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان بازاروں کی قطاروں سے تنگ شہریوں نے دکانوں پر سستی چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو کلو چینی حاصل کرنے کے لیے روزے کی حالت میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہماری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانوں پر سستی چینی  کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے