سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کرا دی

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کرا دی ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل  صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پیپلزبس سروس کی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کی ایپ  متعارف کروادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز بس سروس  ایپلی کیشن کو این آر ٹی سی کے علاوہ سندھ حکومت کنٹرول کرے گی ۔ خیال رہے کہ پیپلز بس سروس ایپ پر شہری موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں   اور اس ایپ کے ذریعے شہری   بس کا ماحول دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے۔

واضح رہے کہ پیپلزبس سے سفر کرنے والے شہریوں کو ایپ سےگاڑی کی لوکیشن کابا آسانی پتا چل سکے گا اور صارفین آن لائن بکنگ، روٹ اور کرائے سمیت دیگر ضروری معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت پیپلزبس کی مانیٹرنگ ہوگی، بس میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے جب کہ بس میں آڈیو سسٹم، یو ایس بی پورٹ، وائی فائی کمیونیکیشن سسٹم اور ڈرائیور الارم بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے