عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے توہینِ عدالت کے کیس میں عمران خان کا جواب مسترد کردیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ان پر دو ہفتے بعد فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جواب غیر تسلی بخش ہے، جب بھی کوئی سیاسی لیڈر عدالت میں آتا ہے تو ہمیں افسوس ہوتا ہے، عمران خان پر 22 ستمبر کو فردِ جرم عائد کریں گے۔ عدالت نے کیس میں معاونت کرنے والے عدالتی معاونین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے