احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت کو کام کرنے کی بجائے مخالفین کی کردار کشی کے مہم چلانے سے ہی فرصت نہیں تھی، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ پی ٹی آئی حکومت کو اپنا کام کرنے کی بجائے صرف گالی گلوچ کرنے اور سوشل میڈیا پر مخالفین کی کردار کشی کے مہم چلانے سے ہی فرصت نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ قوم کو نالائقی اور نااہلی کی سزا یوں ملتی ہے، تقریباً 4,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے منصوبے 10 تا 26 ماہ کی تاخیر کا شکار ہیں۔

واضح رہےکہ احسن اقبال نے جاری بیان میں مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کے سقراط قوم کو یہ بتاتے تھے کہ مسلم لیگ ن بجلی کے زیادہ منصوبے لگا گئی ہے جبکہ اس چارٹ سے صاف ظاہر ہے کہ موسم گرما میں ہمارے سسٹم میں مانگ پوری کرنے کی گنجائش پوری نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے