عطا تارڑ

وزیر آباد واقعے کی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے وزیر آباد واقعے کی جے آئی ٹی کو غیر قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، لوگوں کو اغوا کر کے حبس بے جا میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ن لیگی ورکر مدثر اور احسن کو حراست میں لینے کی تردید کر رہی ہے، دونوں کو موبائل میں ڈالنے کی ویڈیو موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب پولیس مسنگ پرسنز کا کیس بنانا چاہتی ہے، آپ نے گرفتاری ڈالنی ہے ڈالیں، آپ دو بے گناہ لوگوں کو اٹھا لیں یہ روش اب نہیں چلے گی۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ایک خاص مائنڈ سیٹ رکھتا ہے، غلام محمود ڈوگر جو یونیفارم میں ڈکیٹ ہے اسے کوئی پوچھنے والا ہے، آپ نے ایک ماں کے دو بیٹے غیر قانونی طور اٹھا لیے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ لاہور کا ماسٹر پلان بنایا گیا ہے جس میں گرین ایریا ختم کر دیا گیا ہے، آپ اربوں میں کھیلنے والے اور کرپشن کرنے والے لوگ ہیں، احسن اور مدثر کی والدہ وکلاء کے ساتھ آئی جی پنجاب کے پاس جا رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مونس الہٰی عمران خان کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہے، ضرور کرے، کروڑوں روپے جو مونس الہٰی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے اس کی تحقیقات بھی جاری ہیں، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے