گیس پائپ لائن

ایران پائپ لائن مکمل ہونے سے پاکستان میں گیس سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران پائپ لائن مکمل ہونے سے پاکستان میں گیس سستی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے جو گیس گوادر پہنچے گی وہ گوادر کی ضروت سے بہت زیادہ ہے کیونکہ اگر شہر میں صنعتوں کا جال بچھ جائے تب بھی گوادر میں گھریلو اور صنعتی گیس کی ضرورت سو ایم ایم سی ایف ڈی سے زیادہ نہیں ہو سکتی، اس اس لیے باقی گیس کو ملک کے دوسرے حصوں تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جسے گوادر سے پائپ لائن کے ذریعے ساؤتھ نارتھ پائپ لائن میں لایا جائے گا، جو روس کی مدد سے بنائی جارہی ہے اور اس پر کام کی رفتار کافی بڑھ چکی ہے۔ اس گیس کو درآمدی ایل این جی سے تیس سے چالیس فیصد سستا ہونا چاہیے، تب ہی یہ مقامی صارفین کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ہوگی۔

ایرانی گیس مقامی گیس سے مہنگی ہوگی کیونکہ مقامی گیس پرانی گیس فیلڈز سے حاصل کی جاتی ہے جس کا نرخ کم ہے۔ اس کا نرخ بین الاقوامی سطح پر برینٹ آئل کی قیمتوں کے ساتھ منسلک ہوتا ہے، تاہم یہ بیرون ملک سے منگوائی جانے والی ایل این جی سے سستی اور اندرون ملک پیدا ہونے والی مقامی گیس سے مہنگی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے