عطا تارڑ

پولنگ کے دوران شرانگیزی، فساد اور غنڈہ گردی نہیں ہونے دیں گے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کی پولنگ کے دوران شرانگیزی، فساد اور اور غنڈہ گردی نہیں ہونے دیں گے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عوامی فیصلہ زور زبردستی سے بدلنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہیں، عوام کے ووٹ کی عزت کو یقینی بنائیں گے، سیاسی مخالفین بھی ووٹ کو عزت دیں۔ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں الیکشن کمیشن کا بھرپور ساتھ دیں گے، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی خدمات کا پاکستان اعتراف کرتا ہے، عوام پرامن انداز میں اپنے ووٹ کا آئینی حق بلا خوف وخطر استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے