آپریشن

وادی تیراہ میں فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

(پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2 زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے دو بہادر سپاہی بنارس خان اور عبدالکریم شہید ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے