مفتاح اسماعیل

اگر آپ کو ترقی اور خوشحالی چاہئے تو ن لیگ کو ووٹ دیں۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر عوام کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی چاہئے تو مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کمایاب بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حکومت کی 4 سال کی کارکردگی پسند ہے تو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں۔ آپ کو لگتا ہے کہ حکومت قیمتوں پر نظر رکھے، سستا آٹا اور چینی دے تو ن لیگ کو ووٹ دیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ سڑکوں، اسپتالوں، اسکولوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کرے تو ن لیگ کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ حکومت آپ کے محلے کو صاف ستھرا رکھے، تو ن لیگ کو ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے