رانا ثناءاللہ

جتنا مرضی زور لگا لیں 14 مئی کو کسی صورت انتخابات نہیں ہوں گے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جتنا مرضی زور لگا لیں 14 مئی کو کسی صورت انتخابات نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات اسی سال نگران سیٹ اپ کی زیر نگرانی ہوں گے، اکتوبر زیادہ دور نہیں ہے۔ سابق حکومت کے معاہدوں کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی ذمہ دار عمران خان کی حکومت ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا ہے، اب پستی کا سفر رک چکا ہے۔ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں مجھے ہروانے کے لیے حلقے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا اس کے باجود عوام نے اعتماد کا اظہار کیا، آج میں جو کچھ بھی ہوں حلقے کی عوام کی وجہ سے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے