پاکستان کا بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کے سابقہ حکومتی پلان پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دلی میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی دور میں ٹریڈ آفیسرز کے لیے مشتہر 40 آسامیوں میں نئی دلی بھی تھا۔ ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق نگراں وزیراعظم نے نئی دلی کے سوا باقی مشتہر 39 بیرونِ ملک ٹریڈ افسران کی آسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارت معطلی کے باوجود بھارت میں ٹریڈ آفیسرکی تعیناتی کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے بھارت میں گریڈ 20 کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر کی آسامی ختم کردی تھی۔ ذرائع کے مطابق نئی دلی میں گریڈ 19 کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر آسامی کی منظوری دی گئی تھی۔ وزارتِ تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان نے اگست 2019ء سے بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے