خواجہ آصف

عثمان ڈار کی والدہ کے بیان پر خواجہ آصف کا ردّعمل بھی آگیا

سیالکوٹ (پاک صحفات) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے بیان پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جن باتوں کی بنیاد اور صداقت نہیں، مناسب نہیں ان باتوں کا بار بار جواب دوں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور میں ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا، پہلے واقعے پر میں نے میڈیا پر بڑے خلوص سے کہا تھا وہ میری بہن ہیں اور گھر جانے کے لیے تیار ہوں۔ ن لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ اُس وقت ہماری حکومت تھی، میرا ان کے گھر جانا بنتا تھا، اُس وقت سوشل میڈیا پر عثمان ڈار نے کہا تھا ہمارے گھر آنے کی ضرورت نہیں، ایسے ایشو بنا کر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور نہ میں ان چیزوں پر یقین رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں ناکردہ گناہ کی معافی مانگوں تو ویسے ہی ان سے معافی مانگ لیتا ہوں، سی سی ٹی وی سامنے لائیں، زیادتی ہوئی ہے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے