نواز شریف

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماوں کی نوازشریف سے اہم ملاقات

لندن (پاک صحافت) نواز شریف سے لندن میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماوں کے وفد نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے پارٹی کے سینئیر رہنماوں نے اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں ملکی سلامتی اور پاکستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال، سینئیر مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی عشرت اشرف، سابق مشیر وزیراعظم پاکستان اور اسحاق ڈار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے