بجلی

بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت کی وجہ سے مہنگائی ہر سیکنڈ کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ روزانہ کسی نہ کسی چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا  نے سی سی پی اے کی درخواست پر بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 52 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے