پاکستان سے زلزلہ متاثرین کیلئے ایک اور امدادی کھیپ ترکیہ روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی جانب سے قدرتی آفت سے متاثرہ ترک بہن بھائیوں کے لیے ایک اور امدادی کھیپ ترکیہ روانہ کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے سرگرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دوسرا کمرشل کارگو جہاز سردیوں اور آگ سے بچاؤ کے 1200 خیمے لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کارگو جہاز امدادی سامان لے کر ترکیہ کے شہر اڈانہ پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں پروازیں امدادی ایئر برج آپریشن کا حصّہ ہیں اور ایسی ٹوٹل 34 کارگو فلائٹس ترکیہ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے