خواجہ آصف

پاکستان انٹرنیشنل مالیاتی اداروں کی کالونی بن چکا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی لوکل  برانچ بنا دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل مالیاتی اداروں کی کالونی بن چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بیک آئی ایم ایف کی لوکل برانچ بن گیا لیکن بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہو رہی ، اگر یہ آگے بڑھی تو بات نیوکلیئر پروگرام تک جائے گی ۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ   ہم منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کریں گے  اور اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی لوکل برانچ بننے نہیں دیں گے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ  ہمیں مہنگائی کے خلاف ڈھال بننا ہوگا، منی بجٹ کی ڈٹ کرمخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے