رانا ثناء اللہ

سیاسی طورپر منی بجٹ کی بھر پور مخالفت کریں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر برائے قانون رانا ثناء اللہ نے حکومتی منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی طورپر منی بجٹ کی بھر پور مخالفت کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے بھی منی بجٹ کے مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی طورپر منی بجٹ کی بھر پور مخالفت کریں گے، اگر حکومت ملاقاتیں کر رہی ہے تو ہم بھی کسی نہ کسی سے مل رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہا ہے کہ ہم   اپنے نمبر پورے اور حکومت کے نمبر کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ مضبوطی سےکھڑے ہیں،  وزیر خزانہ اتحادی اور حکومتی اراکین کو تفصیلی بریفنگ دیں گے، اس کے بعد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے