ٹک ٹاک

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں نیا فیچر متعارف

کراچی (پاک صحافت) سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں ایک ایسی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گی۔ کمپنی کی جانب ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب صارفین اپنی فار یو فیڈ کو ری سیٹ یا ریفریش کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک میں فار یو وہ فیڈ ہے جہاں ایپ کے الگورتھم کی جانب سے ویڈیوز ریکومینڈ کی جاتی ہیں اور عموماً ایسا صارف کی دلچسپی اور دیکھنے کی عادات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ بلاگ پوسٹ کے مطابق جب صارف کی جانب سے فار یو فیڈ کو ری سیٹ کیا جائے گا تو اس فیچر کے استعمال سے ویڈیو مواد ایسا ہو جائے گا جیسے وہ پہلی بار ٹک ٹاک پر سائن ان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیچر ایسے افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو ریکومینڈ پوسٹس کو بیزار کن تصور کرتے ہیں۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے سے فالوونگ فیڈ، پروفائل اور ان باکس پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ صارف اس فیچر کے لیے مواد کا انتخاب مخصوص ہیش ٹیگز یا جملوں کے ذریعے بھی کر سکے گا۔ اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں content preferences  پر کلک کریں۔ اس سیکشن میں ریفریش یور فار یو فیڈ آپشن کو سلیکٹ کریں اور ریفریش بٹن پر کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹاگرام پر میسجز میں بھیجی جانیوالی فحش تصاویر دیکھنے سے اب بچا جاسکے گا

(پاک صحافت) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے بلآخر اپنے صارفین کو عریاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے