جیل

نائیجیریا میں جیل پر حملے کے نتیجے میں سیکڑوں قیدی فرار

ابوجا (پاک صحافت) افریقی ملک نائیجیریا کے صوبے ایمو میں کچھ مسلح افراد نے جیل پر حملہ کر دیا، جیل پر حملے کے بعد جیل سے سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے۔ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہو گئے مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران مسلح گروہ کے 55 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران جیل کو نذرِ آتش کردیا اور بڑی تعداد میں گاڑیاں جلا دیں۔ یاد رہے کہ جنوبی نائیجیریا میں بی یافارا نامی مقامی قبیلے کی جانب سے اس طرز کے حملے ہوتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب نائیجیریا کے صوبے ایبونی میں مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کے دوران 55 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے نگراں میجر جنرل تاورین لاگبا جا نے بتایا کہ صوبے میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران مسلح گروہ کے 55 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ میجر لاگبا کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے جنگجوؤں کو عدالت میں پیش کرکے انہیں سزادلوائی جائے گی۔ یاد رہے کہ صوبہ ایبونی میں 29 مارچ کو مسلح افراد کی طرف سے کیے گئے 4 مختلف حملوں میں27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے