مریم اورنگزیب

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے کہ ملک میں تاریخی کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یہ کہہ رہی ہے کہ گزشتہ چار سال میں ملک میں تاریخی اور بدترین کرپشن و لوٹ مار جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ کمال ڈھٹائی اور بے شرمی ہے کہ کرپشن کا عالمی سرٹیفیکٹ لینے کے باوجود آپ کی جھوٹی زبان چلی جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عوام جانتی ہے کہ وہ یہ اس لیے کہہ رہے ہیں کہ عمران صاحب نے عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی سب چوری کیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اس لیے یہ کہہ رہی ہے کہ ملک میں ساڑھے تین سال سے قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی اور عمران خان کے مافیا نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب کے لگائے گئے جھوٹے الزام تو ثابت نہ ہوئے لیکن خود عالمی سرٹیفائیڈ چور نکلے۔ چوری پکڑی گئی ہے، ٹویٹ، بیانات اور بہانہ بنانے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے