عائشہ عمر

غیر ملکی فلموں میں زیادہ تر پاکستان کی منفی تصویر کشی کی جاتی ہے، عائشہ عمر

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فلموں میں زیادہ تر پاکستان کی منفی تصویر کشی کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ عائشہ عمر نے حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنی فلم ’ڈھائی چال‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ فلم کی کہانی اتنی زبردست اور مضبوط ہے کہ اسے دیکھنے والوں کی بڑی تعداد ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سچ کو سامنے لانا چاہیے، پاکستان کو دنیا کی مختلف صنعتوں اور سینما گھروں میں انتہائی منفی انداز میں دکھایا گیا جاتا ہے۔ عائشہ عمر نے کہا کہ نہ صرف ہم پاکستانیوں کا بلکہ مسلمانوں کا بیانیہ بھی غلط دکھایا گیا ہے، اس لیے ہمارا جوابی بیانیہ سامنے آنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ میں عائشہ عمر نے ایک صحافی کا کردار ادا کیا ہے، فلم کی کہانی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے جسے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016ء کو گرفتار کیا تھا۔

فلم میں کلبھوشن یادیو کے کیس اور بھارت سمیت مختلف مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے دہشت گردی کے الزامات پر پاکستان کے بیانیے کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلم دیکھنے کے لیے عوام بالخصوص نوجوان بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ذریعے صوبہ بلوچستان کی کہانی کو دنیا کے سامنے جس طرح پیش کیا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے