شیری رحمان

پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کے ہر شہری کو اس بات کا علم ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، اب عوام مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا قبلہ درست کرنے کے بجائے پوری حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور رپورٹ پر سوال اٹھا رہی ہے۔ “میں نا مانوں” کے رویے سے حقیقت تبدیل نہیں ہو جائے گی۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ‏نیب چیئرمین نے خود کہا تھا اس حکومت کے کرپشن کیسز کھلے تو یہ چل نہیں سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی، گندم، ادویات، پیٹرول، بلین ٹری سونامی اور دیگر میگا کرپشن کیسز کی انکوائری ہوئی تو “صاف چلی شفاف چلی” کی اصلیت مزید کھل کر سامنے آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے