نثار کھوڑو

صدارتی نظام کا مطلب آئین کا خاتمہ ہے، نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے صدارتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی نظام کا مطلب آئین کا خاتمہ ہے اس نظام کے حامی ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کل سے عوامی رابطہ مہم کس منہ سے شروع کریں گے، کس منہ سے یہ عوام کے سامنے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما نثار کھوڑو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانا ہمارا جمہوری حق ہے، (ن) لیگ نے بھی عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیا ہے،  سیاسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ حکومت نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اشارہ پھر وزیر خزانہ نے دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہم کسی کا انتظار نہیں کریں گے، سیاسی پارٹیوں کا جلسہ کرنا حق ہے، ہم ایمپائر کی انگلی کا انتظار نہیں کرتے ہیں، یہ حکومت اب 5 سال تک برداشت نہیں کی جاسکتی ہے، ہم قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ جمہوری مطالبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے