شہباز شریف

وزیرِاعظم کی رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِاعظم  شہباز شریف نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔  ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے رواں سال موسمِ گرما میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں رواں سال موسم گرما میں بجلی کی فراہمی اور پاور سیکٹر کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو رواں سال موسم گرما میں بجلی کی متوقع طلب و فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ بریفنگ کے مطابق مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری کی مجوزہ پالیسی کابینہ میں منظوری کےلیے پیش ہوگی۔ الیکٹرک بائیکس کی مقامی سطح پر تیاری سے متعلق پالیسی بھی حتمی مراحل میں ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی سولر آئزیشن کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے