وزیر داخلہ کا جوڈیشل کمیشن میں آکر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے ہمراہ جوڈیشل کمیشن میں آکر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامے پر ایکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے ساتھ آئے 300، 400 ورکر نما غنڈوں نے وہاں توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ عدالت میں ایسی حرکت توہین عدالت ہے، یہ سب لاڈ پیار کی وجہ سے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں اس فتنے کو اسپیشل ٹریٹمنٹ دے رہی ہیں، رات 10، 10 بجے تک عمران کی پیشی کا انتظار ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت عالیہ اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر ڈنڈا بردار کارکن نے میڈیا کو ویڈیو بنانے سے بھی روکا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے