آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سیکیورٹی اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے مشترکہ تربیت کے نئے مواقع اور رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکی کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے