انسٹاگرام

انسٹاگرام صارفین کے لیے دیگر افراد کی ریلز ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا اب ممکن

(پاک صحافت) مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں صارفین کے لیے دیگر افراد کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی مختصر ویڈیوز یا ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اور اس کی مدد سے لوگ اپنی پسندیدہ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرکے دیگر پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرکے دیگر پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرنے پر ایپ کا واٹر مارک نظر آتا ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ابتدائی طور پر امریکا سے تعلق رکھنے والے صارفین ریلز کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔اس کے لیے صارفین کو شیئر آئیکون پر کلک کرکے ڈاؤن لوڈ آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ صرف پبلک اکاؤنٹس کی ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا جبکہ پبلک اکاؤنٹس کے پاس ڈاؤن لوڈ آپشن کو ٹرن آف کرنے کا اختیار موجود ہوگا۔ ایسی ریلز ویڈیو پر کسی جگہ انسٹاگرام کا لوگو (logo) بنا نظر آئے گا۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام پر ریلز ویڈیو کو دیکھنے کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس ایپ پر صارفین کے وقت گزارنے کی شرح میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے