مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔  ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سزایافتہ قیدیوں کو 120 دن کی معافی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے جاری بیان میں بتایا کہ مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی معافی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معافی کا اطلاق سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے جاری بیان میں  وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا  ہے کہ سزا میں معافی کا مطلب قیدیوں کو زندگی کے مثبت عمل کی جانب راغب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے