بلاول بھٹو

ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ، بلاول بھٹو کا حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا  بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو نے ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔  خیال رہے کہ رہے کہ ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 514 ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک نائب صدر کا اس حوالے کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئے زلزلے سے اموات کی تعداد 284 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد غازیانتپ اور حاطے ایئر پورٹ پر سول پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ زلزلے سے ترکیہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 440 بتائی جا رہی ہے۔ ادھر شام میں زلزلے سے اموات 230 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 600 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے