مصطفی کمال

ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے، سربراہ پی ایس پی

کراچی (پاک صحافت)  پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے  کراچی میں ایک جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس پہلے آپشن نہیں تھا آج اللہ کے حکم سے پاک سرزمین پارٹی کھڑی ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں این اے 249 بلدیہ ٹاون میں جلسے سے خطاب میں مصطفی کمال نے کہا کہ این اے 249 کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کی جدوجہد کو تاریخ لکھے گی، لوگ پارٹیوں میں پروٹوکول اور پیسے کے لیے جاتے ہیں جب کہ پی ایس پی میں لوگ کچھ نہ ہونے اورموت کے ڈر کے باوجود جڑ گئے۔

واضح رہے کہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ لیڈر آتے تھے نوجوانوں میں نفرت بھرتے تھے اور چلے جاتے تھے، جو لوگ لسانی سیاست کرتے تھے وہ اب بند گلی میں داخل ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ کی عوام نے کراچی سے عصبیت کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، عوام کو مبارک ہو کہ اب کلمہ پڑھنے والے کلمہ پڑھنے والوں کا خون نہیں بہائیں گے ہمیں ایسی سیٹیں نہیں چاہئیں جو بھائی کو بھائی سے لڑا کر حاصل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے