اسحاق ڈار یو اے ای

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے یو اے ای اور پاکستان کے مابین معاشی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای توانائی، پیٹرولیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موجودہ حکومتی پالیسیوں کو سراہا۔ یو اے ای سفیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کے سفیر کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے