مفتاح اسماعیل

بچوں کے بھوکا سونے کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ہفتے مہنگائی 13 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے، ایک کروڑ بچوں کے بھوکا سونے کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت ہے، انہوں نے 3 سال میں 10 ہزار ارب سے زیادہ بجٹ خسارہ کر دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے حکومت نے ملک کو مقروض کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل نے حکومت کی جانب سے معیشتی اعداد و شمار جاری کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اعداد و شمار ماننےسے انکار کر دیا۔  مفتاح اسماعیل نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم آپ کے دیئے گئے تمام نمبرز اور اعداد و شمار تسلیم نہیں کرتے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان دوستوں کے فائدے کے لیے معیشت چلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے 2 کروڑ افراد کوغربت میں دھکیل دیا ہے، 70 سال میں لیے گئے قرض کا آدھا عمران خان نے 3 برس میں لے لیا ہے، ترقی کی شرح 4 فیصد ہونے پر یہ لڈیاں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے غریب عوام کو مزید غربت میں دھکیل دیا ہے، ان کی حکومت میں غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے