آصف زرداری

ہم جبر کو صبر سے برداشت کرتے اور اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہیں۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ جبر کا مقابلہ صبر سے کیا ہے، ہم جبر کو صبر سے برداشت کرتے ہیں مگر اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کی حکمرانی ہماری سیاست ہے۔ انہوں نے شاہنواز خان بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جانیں قربان کی مگر وفاق کی زنجیر کو ٹوٹنے نہیں دیا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ شہید شاہنواز خان بھٹو سچے جمہوریت پسند تھے اور اپنے والد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے پر یقین رکھتے تھے جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بھی المناک صدمے برداشت کیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اس کا ہر کارکن بھٹو ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے