جاوید لطیف

غلط فیصلے کرنے والوں کی ایک ایک چیز قوم کے سامنے لے کر آئیں گے۔ جاوید لطیف

لندن (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ غلط فیصلے کرنے والوں کی ایک ایک چیز قوم کے سامنے لے کر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس منیر سے شروع ہونے والا نظریہ ضرورت کا سلسلہ آج تک ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ رات 12 بجے دروازہ کھلتا ہے اور کسی کی سنوائی ہوجاتی ہے جبکہ اگر کسی وزیراعظم کو ہائی جیکر بنادیا جائے تو صبح میں بھی دروازہ کھلنے کا نام نہیں لیتا۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اس وقت یاد آنی چاہیے تھی جب 1999 میں آپ نے نواز شریف کو سزا دی۔ 2018 میں میری قیادت کو الیکشن سے باہر رکھ کر انہیں منصفانہ الیکشن کہا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان صرف ایک لاڈلے کی خواہش کے لیے بار بار الیکشن کروانے کا متحمل ہوسکتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے بھاگ وہ رہے ہیں جن کو ڈر ہے کہ ان کا کچا چٹھا کھل نہ جائے، آج جو سابق اور حاضر سروس سہولت کاروں کی سہولت کاری ہورہی ہے وہ دراصل اپنا کیا دھرا چھپانا چاہتے ہیں۔ ججوں کے فیصلوں اور رویہ سے پاکستان کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں۔ اوورسیز پاکستانی، پاکستان کے زمینی حقائق دیکھیں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف تھوڑا بھی سچ بول دیں تو پاکستان میں وہ ادھم مچے اور لوگ آئیں کہ پاکستان کے ساتھ یہ کھلواڑ ہوتا رہا ہے۔ اداروں میں بیٹھے لوگوں کے غیر آئینی اقدامات کے بعد توپوں کا جو رُخ تھا ان کی طرف نواز شریف نے وطن کی خاطر اپنی طرف کرلیا۔ معافی سے معاملہ آگے نکل چکا ہے تمام دنیا کو پتہ ہے کہ ثاقب نثار کو جنرل فیض نے فیصلے لکھ کر دیے اور سائن کرنے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے